تاثیر،۱اپریل ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،یکم اپریل: بہار کے پٹنہ میں پولیس نے گیسٹ اساتذہ پر لاٹھی چارج کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکم کے خلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ دراصل 31 مارچ کے بعد بہار کے 4257 گیسٹ اساتذہ کو فارغ کیا گیا ہے ، لیکن حکومت نے ان پر الیکشن ڈیوٹی لگا دی ہے۔ اس حوالے سے گیسٹ اساتذہ میں ناراضگی ہے اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ جب حکومت نے انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا ہے تو پھر وہ کوئی سرکاری کام کیوں کریں۔حکومت کی جانب سے گیسٹ ٹیچرکو برطرف کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد گیسٹ ٹیچر ا?ج راجدھانی پٹنہ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراو? کرنے نکلے ، جہاں اقتصادی جرائم یونٹ اور سی بی ا?ئی کے دفتر کے قریب پولیس نے سب کو روک دیا۔ اس دوران پولیس نے گیسٹ اساتذہ پر لاٹھی چارج کیا۔پولیس نے سبھی کو وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ واضح ہو کہ 2018 سے گیسٹ اساتذہ پلس ٹو بچوں کو پڑھا رہے تھے۔ اچانک ان لوگوں کو حکومت بہارنے نوٹس پر برخاست کر دیا۔ جس کے بعد ا?ج سینکڑوں لوگ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراو? کرنے راجدھانی پٹنہ پہنچے۔ اس دوران پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور انہیں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔گیسٹ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایک طرف انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں تو دوسری طرف حکومت ہمارے ساتھ سوتیلا رویہ اپنا رہی ہے۔ گیسٹ اساتذہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمیں جلد از جلد تعینات کیا جائے۔