باکسنگ ورلڈ کوالیفائر: سیواچ نے موکوکا کو ہرا کر ہندوستان کو فاتحانہ شروعات دلائی

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بنکاک، 25 مئی قومی چیمپئن سچن سیواچ (57 کلوگرام) نے جمعہ کو یہاں پیرس 2024 اولمپکس کے دوسرے باکسنگ ورلڈ کوالیفائر کے ابتدائی راونڈ میں نیوزی لینڈ کے ایلکس موکوکا کے خلاف شاندار جیت درج کی۔
اسٹرینڈجا میموریل گولڈ میڈلسٹ سیواچ نے پورے میچ میں اپنے حریف پر دباو بنائے رکھا اور ججوں کے متفقہ فیصلے سے 0-5 سے جیت درج کی۔ سچن پہلے ہی راونڈ سے ہی جارحانہ ہو گئے تھے اور میچ پر قبضہ جما لیا تھا۔ پہلے دو راونڈ آرام سے جیتنے کے بعد سچن نے اپنے حریف کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور میچ جلد ہی ختم کر دیا۔ہندوستان نے دوسرے عالمی کوالیفائر میں سات مرد اور تین خواتین باکسرز کو میدان میں اتارا ہے۔ تمام باکسرز کو پیرس اولمپکس کے لیے اپنی جگہ بک کرنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے کم از کم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنی ہوگی۔
ہندوستانی باکسروں نے مارچ میں آخری عالمی کوالیفائر میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس میں صرف 2023 ورلڈ چیمپیئن شپ کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے نشانت دیو ابتدائی راونڈ سے اگے بڑھے تھے۔اب تک نکہت زرین (50 کلوگرام)، پریتی پوار (54 کلوگرام) اور لولینا بورگوہین (75 کلوگرام) نے پیرس میں اپنی جگہیں محفوظ کی ہیں۔