دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، احمد آباد کے تین لوگوں کی موت ہو گئی

تاثیر،۱۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دوسہ، 12 مئی: دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح 5 بجے دوسہ ضلع کے باندیکوئی تھانہ علاقے کے انباڈا گاؤں کے قریب سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا دوسہ کے ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ حادثہ کار کے سامنے ایک بیل کے اچانک آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس دوران جیسے ہی وہ کار سے باہر نکلے تو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے میاں بیوی سمیت تین افراد کو کچل دیا۔ اس حادثے میں گجرات کے احمد آباد کے رہنے والے ہنس مکھ، اس کی بیوی سیما اور چچا موہن لال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
بندیکوئی پولیس کے مطابق متوفی ہنس مکھ کے ماموں کیرت بھائی نے بتایا کہ اس کی بہن سویتا 6 مئی کو ہریدوار گئی تھی۔ سویتا کا ہفتہ کی صبح ہریدوار میں انتقال ہوگیا۔ اس لیے وہ اپنی بیوی، بیٹی اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کرنے جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں تینوں کی لاشیں بری طرح مسخ ہو کر ہائی وے پر بکھر گئیں۔حادثے میں نیتا، نیلم اور ڈرائیور دنیش شدید زخمی ہو گئے۔ اس دوران ماموں کیرت بھائی، نیتا کی بیٹی سدیہ اور ہنس مکھ کے بیٹے نوال کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ تمام زخمیوں کا دوسہ ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ این ایچ اے آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایکسپریس وے پر آوارہ جانور نہیں آسکتے ہیں۔ اس کے لیے دونوں طرف بڑی ریلنگیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے باوجود آوارہ جانوروں کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں۔