المیرا کا تالا توڑ کر نقد سمیت دو لاکھ کے زیورات کی چوری

تاثیر۲۹      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے کنسی گاؤں میں ایڈوکیٹ کے گھر کے اندر گودریج المیرا کے لوکر کا تالا توڑ کر تقریبآ دو لاکھ کے زیورات و 500 روپے نقد چوری معاملے کا پولیس نے واقعہ کے سات دن بعد بھی انکشاف کرنے میں ناکامیاب  ہے ایڈووکیٹ آنجہانی  سیرسٹی چودھری کی بیوی سنینہ دیوی نے 21 جون کو درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ باتھ روم کا بھنڈی لیٹر و کمرے کا دروازہ توڑ کر چوروں نے چوری کے واردات کو انجام دیا ہے اس دوران گودریج المیرا کا تالا توڑ کر تقریبآ ڈیڑھ بھر سونے کا چین و ایک بھر کا دو سونے کی انگوٹھی و نقد 500 روپے چوری کر لی گئی مکان مالک نے درج ایف آئی آر میں یہ بھی اندازہ  لگایا ہے کہ کچھ دن پہلے مادھوپور کے پینٹر نونو بھگت سمیت دو دیگر افراد نے کھڑکی و دروازے کا پینٹ کا کام کیا تھا چوری کی واردات کو ان لوگوں نے انجام دیا ہو  ادھر درخواست گزار کے دیور نونو چودھری کا کہنا ہے کہ زبردست چوری معاملے کا انکشاف نہیں ہونے سے پولیس کے کاموں پر شوالیہ نشان کھڑے ہو رہے ہیں تھانہ صدر وریندر چودھری نے بتایا کہ ایف ایس ایل ٹیم نے موقع واردات کا معائنہ کر فنگر پرنٹ لیا ہے جلد ہی معاملے کا انکشاف کر لیا جائے گا