امرناتھ یاترا 2024 میں 4603 یاتریوں کا پہلا جتھیہ قاضی گنڈ پہنچا، ڈی سی کولگام، ایس ایس پی کولگام نے ٹنل میں یاتریوں کا استقبال کیا

تاثیر۲۸      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 28 جون: کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ قاضی گنڈ پہنچا جہاں سول اور پولیس حکام نے ان کا استقبال کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 4603 یاتریوں کا ڈپٹی کمشنر کولگام اطہر عامر ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل اور مقامی لوگوں نے نو یگ ٹنل قاضی گنڈ کے قریب یاتریوں کااستقبال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کا قیام اور کھانے پینے کی اشیاء￿ فراہم کرنے کے مقصد سے اخروٹ فیکٹری قاضی گنڈ اور ایف سی آئی میربازار میں ٹرانزٹ کیمپ میں 5000 کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ 52 روزہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہو کر 19 اگست تک جاری رہے گی۔
واضح رہے امرناتھ گپھا سطح سمندر سے 3,888 میٹر بلندی پر واقع ہے اور اس تک صرف پیدل یا ٹٹو کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔ اس گپھا تک پہچنے کے لئے دو راستے جاتے ہیں جن میں بالتل اور پہلگام کے راستے قابل ذکر ہیں جن سے یاتری مقدس مقام کے درشن کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ بالتل کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ بالتل سے گپھا تک 14 کلومیٹر کا ایک چھوٹا سا ٹریک جاتا ہے جبکہ پہلگام کا راستہ کافی لمبا ہے۔ دوسرا پہلگام کا راستہ ہے، جو تقریباً 36-48 کلومیٹر لمبا ہے۔