انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو سوبیانتو نے وزیر اعظم مودی سے فون پر بات کی

تاثیر۲۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 20 جون: انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو سوبیانتو نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی۔ اس کو وزیراعظم مودی نے ایکس ہینڈل پر بھی شیئر کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’انڈونیشیا کے منتخب صدر پرابوو سوبیانتو کا فون موصول کرکے خوشی ہوئی۔ وزیراعظم مودی نے انڈونشیا کے نئے صدر کے دور صدارت کو ایک کامیاب دور صدارت ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ مودی نے کہا کہ ہم نے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو ہمارے قدیم تہذیبی اور ثقافتی تعلقات پر مبنی ہے۔