اکھلیش یادو دہلی حکومت کے وزیر آتشی سے ملنے اسپتال پہنچے، ان کی خیریت دریافت کی

تاثیر۲۶      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی/ لکھنؤ، 26 جون:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور لوک سبھا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے بدھ کو اسپتال میں داخل دہلی کی ریاستی حکومت کے وزیر آتشی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
اکھلیش یادو عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی حکومت کے وزیر آتشی سے ملنے لوک نائک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال پہنچے تھے۔ انہوں نے آتشی سے بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اکھلیش نے جلد صحت یاب ہونے اور عوام کی خدمت کرنے کی بات کہی۔
آتشی سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آتشی دہلی کے لوگوں کے لیے لڑ رہی ہیں۔ مرکزی حکومت وزرائے اعلیٰ کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے اور دہلی حکومت کے ساتھ بہت زیادہ امتیاز برتا جا رہا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے لیے کہا کہ کیجریوال کے ساتھ بہت امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ جب وہ باہر آنے والے ہیں تو نیا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ سی بی آئی، ای ڈی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ اس دوران ایم پی سنجے سنگھ، ایس پی ایم پی لال جی ورما، راجیو رائے، آنند بھدوریا، ایم ایل اے اتل پردھان وغیرہ موجود رہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی حکومت کے وزیر آتشی کی صحت روزے کے دوران بگڑ گئی تھی۔ ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد، انہیں منگل کی صبح لوک نائک جئے پرکاش نارائن (LNJP) ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔