اکیس جون کو عالمی یوم موسیقی کے موقع پر پٹنہ میں پی ایل ایف کا کلاسیکل میوزک کنسرٹ کا ہوگا انعقاد،

تاثیر۱۹      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ لٹریری فیسٹیول کی نئی کمیٹی تشکیل، ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے صدر منتخب۔
مسٹر نتیش مشرا، وزیر سیاحت و صنعت، بہار حکومت مہمان خصوصی  اور مہمان ذی وقار  انجنی کمار سنگھ ہوں گے۔

پٹنہ، 19جون 2024: عالمی یوم موسیقی کے موقع پر پٹنہ لٹریری فیسٹیول کی جانب سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے سکریٹری خورشید احمد نے کہا کہ پی ایل ایف کی پہل اب کچھ بدل رہی ہے۔ پروگرام کو ایک نئے انداز اور نئی سوچ کے ساتھ ترتیب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 21 جون کو عالمی یوم موسیقی کے موقع پر بہار میوزیم آڈیٹوریم، بیلی روڈ، پٹنہ میں شام 6 بجے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ جو روبن میموریل اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں انہیں پٹنہ لیٹریری فیسٹیول کا صدر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ کی سوچ قدیم کلاسیکی موسیقی کو پٹنہ کے فن اور ثقافت کی قدیم روایت کے تحت لانا ہے۔ اس کے تحت 21 جون کو موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ نے اس پروگرام کو ہیلنگ ود میوزک کا نام دیا ہے۔ یہ پروگرام روبن میموریل اسپتال کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ایل ایف کی طرف سے پٹنہ میں کلاسیکل پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں دو کلاسیکی موسیقار ایک شام کو آمنے سامنے ہوں گے۔ ملک کے مشہور بانسری نواز پنڈت روپک کلکرنی اور پنڈت متھیلیش جھا اپنا فن پیش کریں گے۔ یہ پروگرام 90 منٹ کا ہوگا۔ پروگرام کے انعقاد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جس میں صدر ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ، سکریٹری خورشید احمد، پیٹرون پروفیسر سنیتا رائے، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عبید الرحمن، مشیر فیضان احمد، خزانچی پنکج چودھری، ممبران شیوجی چترویدی، انوپ شرما، راکیش رنجن، اپوروا ہرش، ارشد رشید، پریرنا پرتا اور منیش سنگھ ٹھاکر ہیں۔