اےایم کے سماج سیوا ٹرسٹ کمہرولی کی جانب سے یک روزہ طلباء اعزازیہ پروگرام کا انعقاد

تاثیر۲۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 25 جون:- گزشتہ 20 جون بروز کو مقامی الہدیٰ اکیڈمی کمہرولی گرلس سیکشن کے ہال میں اے ایم کے سماج سیوا ٹرسٹ کمہرولی کی جانب سے یک روزہ طلبا اعزاز یہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مولانا انوار الحق ندوی (امام جامع مسجد کمہرولی) نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ حمد باری تعالیٰ محمد فیضان، عالیہ لائبہ اور نعت رسول صائمہ پروین نے پیش کیا۔ تو وہیں اپنی تقریر سے جناب راشد انور نے سامعین کو محظوظ کیا۔ انہوں نے خود اعتمادی جیسے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر جاوید اختر نے اے ایم کے سماج سیوا ٹرسٹ کا تعارف پیش کیا۔ واضح رہے کہ رواں سال میٹرک میں نمایاں نمبر سے پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کو مہمانان کے ہاتھوں مڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔میٹرک امتحان میں راڑھی مشرقی پنچایت میں ٹاپر آئیں محترمہ کہکشاں پروین بنت محمد بیچن صاحب کو بدست عاصم ظفر جیلانی مڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں قرب و جوار سے آئے جن مہمانان کا استقبال کیا گیا ان میں جناب غلمان صدیقی صاحب برداہا، ایڈوکیٹ شمشاد عالم تھلوارا، وجے کمار بھگت صاحب سنہہ پور، جناب نصیرالدین صاحب اسرا اور جناب شاہد انور صاحب تشریف لائے۔انعامات کی تقسیم جناب محمد غلمان صدیقی صاحب، ایڈووکیٹ شمشاد عالم صاحب، وجے کمار بھگت صاحب،  ماسٹر نیاز احمد نیازی صاحب، ماسٹر وکیل النبی صاحب، ڈاکٹر نصیر احمد عادل صاحب، جناب اشرف الھدیٰ صاحب، حفظ الرب صاحب، قاضی اشرف الحق صاحب، جناب آصف انور، ماسٹر نسیم اختر صاحب، محمد آذاد عالم صاحب،  جناب مسعود الرحمٰن صاحب، مصباح الرحمٰن اور ڈاکٹر جاوید اختر کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر قرب و جوار سے آئے مہمانان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔پروگرام کے دوران وقفے وقفے سے کوئز کے سوالات بھی کئے گئے جس میں حصہ لے کر کئی بچے بچیوں نے انعامات حاصل کئے۔میٹرک میں اول نمبر لانے والے کل 27 طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی جن میں پھول کماری بنت جے جے رام، نشا کماری بنت راگھویندر کمار، گوتم کمار بیٹھا ابن وجے بیٹھا، پن پن کمار بیٹھا ابن پھولو بیٹھا، آفرین خاتون بنت محمد ممتاز صاحب عفیفہ شمس بنت شمس الحق صاحب، سمیہ نوشاد بنت محمد نوشاد صاحب وغیرہ وغیرہ نے انعامات حاصل کئے تو وہیں کیوز مقابلے میں صبیحہ پروین بنت محمد سمیع، نور الصباح، رومان مسعود ابن مسعود الرحمن، محمد یوسف زہان ابن محمد زہان النبی، سعدیہ نازنین بنت وجیہہ النبی، محمد یوسف ابن محمد شکیل وغیرہ انعام کے مستحق قرار دئے گئے۔پروگرام کی نظامت جناب شاہد انور صاحب نے بہ حسن و خوبی انجام دئے۔ جناب فیض الرب (سکریٹری المجلس کمہرولی سماج سیوا ٹرسٹ) نے اخیر میں ٹرسٹ کے آمد و خرچ کا حساب دیا تو وہیں حاجی شکیل نصر رضوی نے اظہار تشکر ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا جسے حافظ و ہیڈ ماسٹر نصیرالدین صاحب نے فرمائی۔