بائک گیرج میں لگی آگ،لاکھوں کا مال جل کر خاکستر

تاثیر۱۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نوادہ ، 13 جون : نوادہ ضلع کے کواکول تھانہ علاقے کے بدراجی بازار میں جمعرات کے روز ایک بائک گیرج میں ا?گ لگنے سے لاکھوں روپے کی املاک جل کرخاکستر ہو گئی۔ گیریج مالک نے ضلعی انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔معلومات کے مطابق بدرجی بازار میں واقع مکیش سروس سینٹر میں جمعرات کے روز اچانک آگ لگ گئی اور گیرج میں رکھا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے کواکول تھانہ کو اطلاع دینے کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے گاؤں والوں کی مدد سے کسی طرح آگ پر قابو پالیا۔