بازار سمیتی میں نو انٹری کا مسئلہ جلد ہوگا حل : ڈاکٹر چورسیا

تاثیر۲۶      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار اسٹیٹ فوڈ گرین ٹریڈرس ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں دیا گیا اعتماد،انجمن کے صدر تاجروں کے مسائل سے ہوئے واقف
  سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بہار اسٹیٹ فوڈ گرین ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے صدر اور ایم ایل اے ڈاکٹر سنجیو چورسیا نے تکیہ میں واقع بازار سمیتی کے احاطہ میں مقامی تاجروں کے ساتھ میٹنگ کی، ایک روزہ قیام پر آئے ہوئے انجمن کے صدر کو تاجروں کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر چورسیا نے ان کی باتوں کو غور سے سنا اور مناسب کارروائی کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ بازار سمیتی میں انٹری اور پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے مسئلہ پر بات کرکے جلد حل نکالا جائیگا، ڈاکٹر چورسیا نے کیمپس کے خستہ حال گوداموں کا بھی معائنہ کیا، گودام کی ٹوٹی ہوئی چھت دیکھ کر دکھ کا اظہار کیا اور اس کی فوری مرمت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کا تحفظ اور فلاح و بہبود انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ میٹنگ میں تاجر ایسوسی ایشن کے ضلع صدر نریندر گپتا، ضلع ویش سماج کے صدر سنیل گپتا، بجرنگ اگروال، شرت چندر سنتوش، وشوناتھ پرساد، وجئے کمار کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی تاجر موجود تھے جو کہ بہار اسٹیٹ فوڈ گرین ٹریڈرس ایسوسی ایشن کی روہتاس ضلع یونٹ کی جانب سے یہ میٹنگ اور پروقار تقریب کا اہتمام ہوا ۔