بجلی کا بل،شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

تاثیر۲۴      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 24 جون: گروگرام سے تعلق رکھنے والے جسویر سنگھ نے دو ماہ کا بجلی کا بل 45 ہزار آنے پر موم بتیاں جلانے کا اعلان کر دیا۔جسویر سنگھ نے دو ماہ کے ادا شدہ بل کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں ادا کی گئی 45ہزار 491 روپے کی رقم نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی۔پوسٹ میں جسویر سنگھ نے ایک کیپش شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی کا بل ادا کر دیا، اب موم بتیوں پر جانے کا سوچ رہا ہوں‘۔ جس کے بعد جسویر سنگھ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی، پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے کہیں انھیں سولر تو کہیں بجلی آلات کم کرکے بجلی کا بل کم کرنے کے مشورے دے ڈالے۔