بوڑھی گنڈک میں نہانے گئے دو دوست ڈوبے ، لاش برآمد

تاثیر۲۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 23 جون: بوڑھی گنڈک ندی میں نہانے گئے دو دوست کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ واقعہ پپرا تھانہ علاقہ کے بوڑھی گنڈک ندی میں پیش ا?یا جہاں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ جب این ڈی آر ایف کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں نوجوانوں کی لاشیں ندی سے باہر نکالاتو لوگ حیران رہ گئے کہ دونوں نوجوان ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔
متوفی کوٹوا تھانہ علاقہ کے کوٹوا گاوں کے مدن رام کا 18 سالہ بیٹا راجن کماراور کوٹوا تھانہ علاقہ کے بڑھرواگاوں کے اودھیش رام کا 17 سالہ بیٹا نریندر کمار ہے۔
معاملے میں پپرا تھانے کی ایس ایچ او سیتا کیوٹ نے بتایا کہ دونوں نوجوان پپرا کے اموا گاوں میں اپنے رشتہ دار کے گھرآئے تھے، اسی دوران ہفتہ کی شام دونوں مائی استھان کے قریب گھاٹ پر نہانے گئے تھے۔اطلاع ملتے ہی چکیا بی ڈی او اور سی او سمیت مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جن کی موجودگی میں این ڈی آ ایف کی ٹیم نے کافی کوشش کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں ندی سے نکالیں۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کر اکے لواحقین کے حوالے کر دیا۔