بھلائی ٹاؤن شپ میں آدھی رات کو فائرنگ، دو شدید زخمی

تاثیر۲۶      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

درگ/رائے پور، 26 جون : منگل کی رات 2.30 بجے کے قریب بھیلائی ٹاؤن شپ میں دو گروپوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے ہوئی فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لیے رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ یہ فائرنگ کوتوالی تھانے کے قریب گلوب چوک پر ہوئی۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن کے مطابق یہ فائرنگ انیل جوس اور اسٹینلے گروپ کے درمیان جاری تنازعہ کی وجہ سے ہوئی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بھلائی سٹی، سکھنندن راٹھور نے بتایا کہ جائے واردات کے قرب و جوار میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ گولی چلانے والے ملزمین کی شناخت کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سینٹرل ایوینیو روڈ گلوپ چوک کے پاس رات وشرام پور ساکن آدتیہ ،سنیل اور رمن دیپ ایک ہی بائک پر شراب کے نشے میں ہنگامہ کرتے ہوئے سینٹرل ایوینیو روڈ سے گزر رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے بائک سوار پہنچے اور ان سے لڑائی کرنے لگے۔ اسی درمیان کسی نے فائر کر دیا گیا جس میں آدیہ اور سنیل کی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔
آدتیہ اور سنیل کو زخمی حالت میں علاج کے لیے شنکراچاریہ میڈیکل کالج جونوانی لے جایا گیا، جہاں حالت سنگین ہونے پر دونوں کو رائے پور کے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ بھیلائی سٹی سکھنندن راٹھور نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کی حالت نارمل ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔