بہارمیں بی جے پی نے نتیش کمارکواگر ہٹایا توہل جائے گی دہلی کی کرسی : پرشانت کشور

تاثیر۲۷      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 27 جون: انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور بی جے پی اور جے ڈی یو کی بے بسی پر طنز کیا ہے۔ پرشانت کشور نے کہا ہے کہ نتیش کمار بی جے پی کی ایسی بے بسی ہے کہ جیسے ہی نتیش کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے گا، بی جے پی والوں کے لیے دہلی کو بچانا مشکل ہو جائے گا۔ جن سوراج پدیاترا کے معمار پرشانت کشور نے بی جے پی کی مجبوریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوک سبھا کا نتیجہ ایسا ہے کہ بی جے پی والے چاہیں تو بھی نتیش کمار کو نہیں ہٹا سکتے۔ حالات پر نظر ڈالیں تو بہار کے لوگ نتیش کمار کو ہٹانے کے لیے کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ اگر بی جے پی دہلی کو بچانا چاہتی ہے تو نتیش کمار کو کرسی پر رکھنا ہوگا۔ اس کے علا اگر نتیش کمار کو کرسی پربیٹھائے رکھنا ہے تو بہاربی جے پی سے چھوٹ جائے گی۔
پرشانت کشور نے نیٹ پیپر لیک ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 2 دنوں سے ایک لڑکے نے مجھے بتایا کہ پیپر لیک ہو گیا ہے۔ جو بچے دن رات پوری قوت سے پڑھ رہے ہیں ان کا پیپر لیک ہو گیا۔ کسی لیڈر کو اس کی فکر نہیں۔ پڑھے لکھے لڑکے ممبئی اور دہلی میں مزدوری کر رہے ہیں۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ 9ویںفیل تیجسوی یادو بہار پر حکومت کر رہے ہیں۔ وہ بہار کے تمام لوگوں کو یہ علم دے رہے ہیں کہ اگر ا?پ ہمیں تخت پر بٹھا دیں گے تو ہم سب کو نوکری دیں گے۔