بہار کے سیوان ضلع میں گنڈک نہر پر بنا 30 فٹ لمبا پل گرا

تاثیر۲۲      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 جون: بہار میں سیوان ضلع کے مہاراج گنج سب ڈویزن کے پڈھیرا اور گڑولی گاو?ں کے درمیان گنڈک نہر پر بنا 30 فٹ لمبا پل ہفتے کے روز گر گیا۔ پہلے پل کا ایک پلرگرا اور پھر پورا پل نہر میں ڈوب گیا۔ پل گرنے سے ہونے والی تیز آواز نے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پل کے گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ گنڈک نہر پر بنا یہ پل بہت پرانا تھا۔ نہر کی گزشتہ سال مرمت کی گئی تھی لیکن نہر بنانے میں لاپرواہی برتی گئی۔ اس کی وجہ سے پانی کے تیز بہاو? نے پل کے پلر سے مٹی اکھاڑنا شروع کردی۔ اس سے پل کے پلر دھنسنے لگے اور چند ہی منٹوں میں پل گر گیا۔ پل گرنے سے آمدورفت مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ گنڈک نہر پر بنا یہ پل مہاراج گنج بلاک کے پاٹیدھی بازار اور دارونڈا بلاک کی رام گڑھ پنچایت کو جوڑتا ہے۔ اس پل کی مدد سے ہزاروں لوگ ایک طرف سے دوسری طرف جاتے تھے لیکن اب لوگوں کو قریبی گاو ں تک جانے کے لیے بھی طویل فاصلہ طے کرنا پڑے گا۔