بہار کے نوادہ میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد

تاثیر۲۰      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 20 جون: بہار میں نوادہ ضلع کے کواکول تھانہ علاقے کے تحت گاؤں بھلواہی میں جمعرات کو ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ واقعہ سامنے آنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ایک ہی خاندان کی تین خواتین کی لاشیں ملنے سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کی دو بیٹیاں شامل ہیں۔ جس میں ایک بیٹی کو ٹیچر بتائی گئی ہے جسے بلاک کے کیوالی پنچایت کے اپ گریڈ شدہ مڈل اسکول کرما میں تعینات کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق آمنہ خاتون (عمر – تقریباً 85 سال)، ان کی ٹیچر بیٹی شبانہ خان (عمر – تقریباً 55 سال) اور دوسری بیٹی منجو خاتون (عمر – تقریباً 56 سال) مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئیں۔
تین کمروں میں تین لاشیں پڑی تھیں
تینوں خواتین کی لاشیں گھر کے اندر تین مختلف کمروں میں پڑی تھیں۔ گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد مقامی تھانے کی پولیس گاؤں پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گھر میں صرف تین خواتین رہتی تھیں۔ کوئی مرد ممبر نہیں ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ گاؤں والوں کے مطالبے پر فارنسک ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہی پولیس کچھ آگے بڑھائے گی۔ واقعے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں ہے۔