بینک آف بڑودہ نے کی تقریب کا اہتمام

تاثیر۱۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سیتامڑھی(مظفر عالم)
  بینک آف بڑودہ کی جانب سے شہر میں واقع ریڈ کراس آڈیٹوریم میں  جائزہ اجلاس اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  پروگرام کی صدارت سیتامڑھی برانچ منیجر اویناش ادے نے کی۔  دربھنگہ ریجنل سے ریکوری ہیڈ لال بہادر پاسوان اور سیتامڑھی کے  بینک منیجر انیل کمار سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔  ریکوری ہیڈ لال بہادر پاسوان نے 13 جولائی کو منعقد ہونے والی لوک عدالت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔  ضلع کے تمام برانچ منیجر اور بینک اہلکار کو ہدف کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ وہ لوک عدالت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ وصولی کریں۔  انہوں نے بینک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اے پی وائی، مائیکرو انشورنس کریں اور روزانہ کم از کم دو اکاؤنٹس کھولیں۔اس دوران پچھلے مہینے میں اچھا کام کرنے والے 20 بینک اہلکار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔  اس موقع پر وجے کمار یادو، وکاس پاسوان، آدتیہ کمار پانڈے، دربھنگہ ریجنل کے فنانشل مینیجر محمد کامل، رتنیش کمار، راکیش کمار رنجن، دیپک کمار سنگھ، راجندر کمار، کملیش کمار اور سپروائزر دنیش کمار پاسوان اور وشواجیت کمار  سیتامڑھی ضلع کے مختلف بینکوں کے برانچ منیجر موجود تھے۔  فنانشل مینیجر محمد کامل نے بینک اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، مائیکرو انشورنس، اے پی وائی فراہم کریں اور روزانہ اکاؤنٹ کھولیں۔