تالاب میں ڈوبنے سے 28 سالہ پنکج ساہ کی موت

تاثیر۲۴      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے استھوا پنچایت کے کورونی گاؤں کے وارڈ نمبر 7 واقع نوکی تالاب میں سوموار کی صبح ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی موقع پر پہنچی پولیس مقتول پنکج ساہ کی لاش کو مقامی لوگوں کی مدد سے تالاب سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا بتایا جاتا ہے کہ نوجوان صبح قضائے حاجت کے لئے تالاب کنارے گیا تھا اسی دوران پاؤں پھسل نے سے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے سے اسکی موت ہوگئی تالاب میں ڈوبے نوجوان پر ایک بچے کی نظر پری خبر ملتے ہی موقع پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ضلع پریشد رنجنا کماری ،مکھیا دھرمیندر یادو ، سابق مکھیا لال بابو یادو ، سرپنچ جمیل احمد گڈو ، محمد پرویز وغیرہ کی مدد سے پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیجا پنکج کی موت سے بیوی رینو دیوی کا رو رو کر برا حال ہے دو ماہ کی بچی کو گود میں لیے بیوی کے آنکھوں سے آنسو رک نہیں رہے تھے جسکی وجہ سے ماحول غمگین ہو گیا پانج سالہ بیٹے کرشن و دو سالہ بیٹے کنہیا والد کی لاش کو دیکھ رہے تھے اگل بغل کی خواتین مقتول کی بیوی و بچے کو تسلّی دے رہی تھی مقتول گاؤں میں ہی مزدوری کر اپنے اہلِ خانہ کی پرورش کرتے تھے