تحریک المدد کمیٹی کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا کیا گیا انعقاد

سیتا مڑھی (مظفر عالم)
غریب بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں جو بھی مسائل ہیں وہ ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اس کو پھیلانے اور ممبران کی مدد کے لیے ددری مغربی محلہ عیدگاہ کے قریب  کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام عوامی نمائندے اور سماجی کارکنان نے شرکت کی ۔ باجپٹی ممبر اسمبلی مکیش کمار یادو بھی پہنچے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام کا اعلان کیا اور پنچایت میں کھیل میدان جگہ کے لئے نان پور سی او کو جگہ تلاش کرنے کے لئے کہا گیا ہے
اور تحریک المدد کمیٹی کے  سبھی ممبران نے صدر کی تعریف کی اور کمیٹی کی توسیع اور رجسٹریشن کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا جس میں ددری پنچایت سمیتی ذاکر حسین، سماجی کارکن محمد بابر علی محمد فیصل محمد ظفر اقبال محمد خواجہ محمد ظفر شاہنواز انصاری محمد فیضان محمد عادل بابو بہور موجود تھے۔