تلنگانہ کی ایک تالاب میں 10ٹن مچھلیاں مردہ پائی گئیں

تاثیر۲۷      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 27۔ جون: تلنگانہ کے ضلع میدک میں پٹن چیرو منڈل کے بڑے تالاب میں بڑی تعدادمیں مچھلیاں مردہ پائی گئیں۔ پٹن چیرومنڈل کے چتکول گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔مقامی افراد نے شبہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ تالاب میں موجودکیمیائی فضلہ کی وجہ سے تقریباً10ٹن مچھلیوں کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ محکمہ کے عہدیداروہاں پہنچ گئے جنہوں نے نمونے حاصل کئے۔ حکام نے اس واقعہ میں تقریبا ایک کروڑروپئے کے نقصان کا تخمینہ لگایاہے۔