جونیئر طلباء نے جی این ایس یو زرعی سائنس انسٹی ٹیوٹ میں رنگا رنگ پروگرام کر اپنے سینئر کو دیا الوداعیہ

تاثیر۲۷      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

   سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کے تحت چلنے والے نارائن زرعی سائنس انسٹی ٹیوٹ کے 2020 سیشن کے زرعی گریجویٹس کو جونیئر طلباء نے آج ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے الوداع کیا ۔ اس موقع پر موجود طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ گوپال نارائن سنگھ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز سے معیاری تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ جہاں بھی جائیں آپ سب کو مل کر یونیورسٹی کا نام روشن کرنا چاہئے خصوصاً اپنے کام اور طرز عمل سے، انہوں نے طلباء سے کہا کہ یہ آپ کی الوداعی تقریب نہیں ہے، آپ ہمیشہ ادارے سے جڑے رہیں اور یونیورسٹی فیملی ہر قسم کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہیگی، انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ جہاں بھی رہیں اپنی لگن اور محنت سے زراعت کے شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جائیں کیونکہ ہندوستان ایک زرعی ملک ہے اور ملک کی ترقی زراعت کی ترقی سے ہی ممکن ہے ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر کمار آلوک پرتاپ اور سینئر ٹیچر ڈاکٹر کے کے سنگھ نے بھی خطاب کیا، زرعی ادارے کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام کر سب کو محظوظ کیا ۔ اس تقریب کے لئے شکریہ کا ووٹ ہارٹیکلچر کے انچارج ڈاکٹر سندیپ کمار موریہ نے دیا ۔