جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے نتیش کمار دہلی روانہ

تاثیر۲۸      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 28 جون :وزیر اعلیٰ نتیش کمار جمعہ کے روزجے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کے لیے دہلی روانہ ہوئے۔ دہلی میں 29 جون کو جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ ہے۔ جے ڈی یو کے قومی صدر ہونے کے ناطے نتیش اجلاس کی صدارت کریں گے۔میٹنگ میں اہم امور پر بات چیت کا امکان ہے۔ اس میں پارٹی کی دیگر ریاستوں میں توسیع ، ا?ئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی اور کئی اہم عہدوں پر قائدین کو خصوصی ذمہ داریاں دینے جیسے مسائل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کئی ایجنڈوں سے متعلق تجاویز بھی منظور کی جا سکتی ہیں۔
مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں پارٹی کے وزراء￿ ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبران ، تمام ریاستوں کے صدور اور قومی ایگزیکٹو کے ممبران میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر للن سنگھ ، لوک سبھا میں جے ڈی یو پارلیمانی پارٹی کے لیڈر دلیشور کامت ، راجیہ سبھا میں جے ڈی یو پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سنجے جھا سمیت تمام سینئر لیڈر میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے متعلقہ پارٹی رہنماؤں کو پیغام بھیج دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 29 دسمبر 2023 کو جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ دہلی میں ہی ہوئی تھی ، جس میں نتیش کمار کو پارٹی کا قومی صدر بنایا گیا تھا۔