حج سیزن کی بنا پر سعودی ولی عہد کی جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت

تاثیر۱۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاض ،13جون:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’’وہ حج سیزن کی نگرانی سے متعلق اہم مصروفیت کی بنا پر اس ہفتے جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔‘‘ جی 7 کا اجلاس جمعہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔سعودی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کو پیغام بھیجا جس میں “امورِ حج کی نگرانی سے متعلق ذمہ داریوں کی بنا پر سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کر سکنے پر معذرت کی گئی ہے۔‘‘یاد رہے 14 جون کو شروع ہونے والے اسلام کے اہم رکن ’’حج‘‘ کی ادائیگی کے سلسلے میں لئے 10 لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں موجود ہوں گے؛ جو مشاعر مقدسہ میں پانچ دن تک مختلف مناسک ادا کریں گے۔