حزب اللہ اسرائیل کے مقابل اپنا دفاع کر سکتی ہے: ایران

تاثیر۲۲      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تہران،22جون:اقوام متحدہ میں ایرانی سفارتی مشن نے اسرائیل کے مقابلے میں حزب اللہ کی ‘ جنگی استعداد’ کے بارے میں کہا ہے ‘ یہ اور لبنان اسرائیل سے اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سفارتی مشن برائے اقوام متحدہ نے کہا ‘شاید وہ وقت آ گیا ہے کہ نا جائز اسرائیلی رجیم اپنی تباہی کا خود ہی سامان کر لے گی۔سوشل میڈیا پلیت فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں کہا ‘ اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کا غلط فیصلہ کرتے ہوئے قابض اسرائیلی رجیم پورے خطے کو ایک بڑے خطرے میں دھکیل کر ایک وسیع جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔
واضح رہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ’ انہوں نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘ ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ علاقے اور دنیا کے لوگ لبنان کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ جس طرح کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تقریباً ہر روز سرحد پر گولہ باری جاری ہے گوتریس کو خدشہ ہے کہ علاقائی سطح پر ایک بڑا تصادم شروع ہو جائے گا۔ کیونکہ اسرائیل یہ کہہ چکا ہے کہ اس نے لبنان کے خلاف جارحیت کے لیے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ وہ اس سے پہلے ہی یہ بھی کہہ چکے ہیں ہے کہ لبنان کو دوسرا غزہ بنا دے گا۔