دربھنگہ کے مہاراج گنج میں دس روزہ موٹیویشنل کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

تاثیر۱۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈاکٹر منور راہی جیسے شخص کی ہر سماج کو ضرورت ہے: اسلم علی
دربھنگہ(فضا امام)آج ہمارے سماج کے نئ نسل کو ایسے پروگرام اور ایسے لوگوں کی سخت ضرورت ہے ، ڈاکٹر منور راہی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ یونائٹیڈ پبلک اسکول اور ایگزو یوتھ فاؤنڈیشن نے سماج کے لۓ بڑا کام کیا ہے ۔ یہ باتیں 15جون 2024 بروز سنیچر مہاراج گنج کے یونائٹیڈ پبلک اسکول اور ایگزو یوتھ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 5 تا 14 جون موٹیویشنل کیمپ کے اختتامی تقریب میں ڈی ڈبلو ایس جناب محمد اسلم علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہی ۔اس تقریب میں ڈاکٹر جسیم الدین صاحب ،مترجم ضلع اردو سیل دربھنگہ کلکٹریٹ نے مہمان اعزازی کے طور پر شریک ہوۓ ۔ ڈاکٹر جسیم الدین صاحب نے ڈاکٹر منور راہی کے اس کام کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ایک منور زماں حیدر آباد میں ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ دوسرا منور دربھنگہ میں ہے۔ ڈاکٹر جسیم الدین صاحب نے ظفر الدین انصاری اور ایگزو یوتھ فاؤنڈیشن کے شاداب عالم اور ان کی ٹیم کو منور راہی کے قدم سے قدم ملا کر چلنے اور اس پروگرام کے انعقاد کے لۓ مبارکباد پیش کی ۔پروگرام کا آغاز قاری شمس تبریز صاحب کی تلاوت سے ہوا ۔ بعد اس کے اسکول کے فاؤنڈر ظفر الدین انصاری صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ایگزو یوتھ فاؤنڈیشن و یونائٹیڈ پبلک اسکول کی جانب سے میمنٹو دے کر اسلم علی اور ڈاکٹر جسیم الدین صاحب کا استقبال کیا گیا ۔ اس کیمپ میں علاقے کی لگ بھگ 35 طالبات نے حصہ لیا۔ منتشاء ممتاز ، ندرت سمیہ اور کلثوم غزالہ نے اپنے تاثرات پیش کر کے سامعین کو متحیر کر دیا ۔اس موقع سے انجینئر عظمت اللہ ابوسعید نے بھی طالبات اور ان کے گارجین کو مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ ایسے کیمپ میں بچیوں کو بھیج کر آپ حضرات نے اپنی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ معروف عالم دین جناب مفتی آفتاب غازی نے طلبات سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے اس کیمپ میں جو کچھ سیکھا ہے اس کو اپنی زندگی میں شامل کریں اور دوسروں کی بھی اصلاح کو اپنی ذمہ داری سمجھیں ۔ یونائٹیڈ پبلک اسکول کے ڈائریکٹر انجینئر راشد فیضی نے اس کیمپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
پروگرام کی نظامت ایگزو یوتھ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شاداب عالم نے بہت خوبصورت انداز میں کی۔اس تقسیم اسناد تقریب میں معروف شاعر منظر صدیقی ، سابق اردو مترجم نسیم احمد رفعت مکی ، اسلم انصاری ، ماسٹر پھول حسن کے علاوہ یونائٹیڈ پبلک اسکول کے اسکول کے سا بق پرنسپل موحد اختر ، ایگزو کے کاشف اقبال ، ثاقب اقبال ، کاشف علی ، رحمت اللہ اور نوازش پیش پیش رہے ۔ آخر میں مہمانان کے ہاتھوں کیمپ میں شامل ہونے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ دےکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئ ۔ ڈاکٹر منور راہی کے اظہار تشکر پر پروگرام کے خاتمے کا اعلان کیا گیا.