راجدھانی پٹنہ میں مانسون کی انٹری، موسلا دھار بارش نے پٹنہ کے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے دی راحت

تاثیر۲۷      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 27 جون: کافی دنوں سے گرمی اورشدید گرمی سے پریشان پٹنہ کے لوگوں کے لئے جمعرات کا دن راحت بھر ارہا۔ پٹنہ کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد موسلادھار بارش ہوئی۔ اس بارش نے شہر کی فضا کو تروتازہ کر دیا۔ گرمی سے پریشان لوگ گھروں سے باہر نکل کر اس قدرتی تحفے سے لطف اندوز ہوتے دیکھے گئے۔ تقریباً ا?دھے گھنٹے تک موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش نے پٹنہ میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا دیا۔
محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی تھی لیکن بارش نہیں ہوئی۔ اس اچانک بارش سے نہ صرف لوگوں کو راحت ملی بلکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ بھی پھیل گئی۔ کئی لوگوں نے اس بارش کو زندگی بخش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں بھی موسم اتنا ہی خوشگوار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ا?ئندہ دو تین دنوں میں پورے بہار میں مانسون سرگرم ہو جائے گا۔واضح ہو کہ پورا بہار ہیٹ ویو کی زد میں ہے۔ پٹنہ کے مختلف علاقوں میں اس موسلادھار بارش نے شہر کے ماحول کو تازگی بخشی۔ بچے اس بارش میں پانی میں کھیلتے بہت خوش نظر آئے۔ تاہم ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لیے صاف صفائی کا خیال رکھیں اور بارش کے پانی میں زیادہ وقت نہ گزاریں۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ اس پانی میں کئی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔ اس دوران ٹریفک کا نظام متاثر رہا۔ طویل انتظار کے بعد جمعرات کی دوپہر پٹنہ میں زبردست بارش ہوئی۔ تقریباً نصف گھنٹے تک ہونے والی موسلا دھار بارش سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی ا?ئی بلکہ گرمی سے بھی راحت ملی۔ بارش سے پٹنہ کے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل ا?ئے اور بارش کا مزہ لینے لگے۔ کئی لوگوں نے بارش کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔