سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزافریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ روانہ

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 09جون:ہندوستان کی سابق معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فریضہ حج کے لیے روانگی کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ میں حج پر جارہی ہوں اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے کی امید رکھتی ہوں۔ثانیہ مرزا نے اپنی روانگی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔
سوشل میڈیا پر لکھے گئے پیغام میں ثانیہ مرزا نے تمام لوگوں سے عاجزی کے ساتھ اپنی کسی بھی غلطی اور کوتاہی کے لیے معافی طلب کی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ امید کرتی ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ میری دعائیں قبول کریں گے اور مجھے اچھے اور سیدھے راستے پر چلائیں گے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ میں بہت خوش قسمت اور بے حد مشکور ہوں، براہِ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے، مجھے امید ہے کہ میں مضبوط ایمان اور ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آؤں گی۔
مرزا نے مزید لکھا، “میں بہت خوش قسمت ہوں، براہ کرم مجھے اپنی نیک تمناؤں میں رکھیں۔ میں زندگی کے ایک بہت ہی خاص سفر کا آغاز کر رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں ایک اچھے دل اور مضبوط ایمان کے ساتھ ایک بہتر انسان بن کر ابھروں گی ۔
بتا دیں کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا عمرہ ادا کر چکی ہیں۔ گزشتہ سال ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ نے اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ عمرہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے والدین، بہن اور ان کا بیٹا نظر آ رہے تھے۔ انہوں نے کیپشن لکھا، “الحمدللہ۔ اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے۔