سہسرام کے ایس پی جین کالج میں مسابقتی امتحانات کیلئے ہوگی مفت کوچنگ

تاثیر۲۶      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ایس ایس سی-ریلوے کی تیاری کیلئے UPSP-BPSAC کے ساتھ چلائے جائینگے الگ الگ بیچ،اندراج کی تاریخ ہے 30 جون
  سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بہار حکومت کے زیر انتظام پری ٹریننگ سنٹر کے تحت سہسرام ​​ایس پی جین کالج میں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ کے طلباء کے لئے مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ کے نئے بیچ کے لئے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ امیدوار UPSC-BPSC، SSC-ریلوے اور دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کر سکینگے ۔  درخواست کی تاریخ 30 جون 2024  ہے ۔ داخلہ لینے والے طلباء کو 3000 روپئے کی اسکالرشپ اور اسٹڈی میٹریل بھی فراہم کیا جائیگا ۔  ایس پی جین کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر نوین کمار نے کہا کہ ضلع کے پسماندہ طبقہ کے طلباء کیلئے یہ سنہرا موقع ہے جسکا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ سنٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مرتنجے سنگھ نے کہا کہ بہار مفت کوچنگ اسکیم کے تحت ہر کوچنگ سنٹر میں 60-60 طلباء کے 2 بیچ کرائے جائینگے، پہلے بیچ میں یو پی ایس سی-بی پی ایس سی کے ذریعہ منعقد ہونے والے سول سرویس امتحانات کی تیاری کرائی جائیگی، جبکہ دوسرے بیچ میں بینک، ایس ایس سی، ریلوے اور بہار اسٹیٹ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ مختلف عہدوں کیلئے منعقد ہونے والے امتحانات کی تیاری کرائی جائیگی، لیکن 120 سیٹیں مختص کی گئی ہیں جن میں 60-60 لوگوں کے 2 بیچ چلینگے ۔ مرکز میں کل دستیاب نشستوں میں سے 40 فیصد نشستیں پسماندہ طبقہ کے امیدواروں کیلئے اور 60 فیصد نشستیں انتہائی پسماندہ طبقہ کے امیدواروں کیلئے مختص کی گئی ہیں ۔ انتہائی پسماندہ طبقہ کے طلباء کی عدم دستیابی کی صورت میں پسماندہ طبقہ کے طلباء کا اندراج کیا جائیگا ۔ طالب علم کی عمر کی حد اور کم از کم تعلیمی قابلیت متعلقہ کورس کے تحت مقابلے کے امتحان کیلئے مقرر کردہ کم از کم قابلیت کے مطابق ہونی چاہئے، طالب علم کو ریاست بہار کا مستقل رہائشی اور پسماندہ طبقہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ کا رکن ہونا چاہئے۔  طلباء یا ان کے والدین کی زیادہ سے زیادہ سالانہ آمدنی بشمول تمام ذرائع تین لاکھ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔