شرما جی کی بیٹی’ کی اسپیشل اسکریننگ

تاثیر۲۷      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،27جون(ایم ملک)پرائم ویڈیو نے اپلاج انٹرٹیمنٹ اور ایلپسس انٹرٹیمنٹ کے اشتراک سے طاہرہ کشیپ کھرانہ کی ڈائریکشن کی بہت منتظر پہلی فلم “شرماجی کی بیٹی” کے عالمی پریمیئر سے صرف دو دن پہلے ایک خصوصی اسکریننگ کی میزبانی کی۔ اس خصوصی شام میں فلم کی مرکزی کاسٹ ساکشی تنور، دیویا دتہ، سیامی کھیر، ونشیکا ٹپاریا اور اریستہ مہتا کے ساتھ ہدایتکار طاہرہ کشیپ کھرانہ بھی موجود تھیں۔ ان کے علاوہ پرائم ویڈیو انڈیا سے منیش مینگھانی، اپلاؤز انٹرٹینمنٹ کے سمیر نائر اور ایلپسس انٹرٹینمنٹ کے تنوج گرگ اور اتل کسبیکر نے بھی اس موقع پر اپنی موجودگی درج کروائی۔ستاروں سے سجی اس شام میں آیوشمان کھرانہ، تاپسی پنو، سونالی بیندرے ، فاطمہ ثنا شیخ، کرشمہ تننا، نیہا دھوپیا، انگد بیدی، اپارشکتی کھرانہ، مکیش چھابڑا، سروین چاولہ، کیرتی کلہاری، ارجن باجوہ، اشیک پٹیل، اشکتھری پٹیل، ابھارے باجوہ اور دیگر شامل تھے ۔ دھنونتھری، میانگ چانگ، ابھیمنیو داسانی، امول پراشر، مہیما مکوانا، رمیش تورانی، آنند ایل رائے ، موہت سوری، جیتندر کمار اور بہت سے دیگر سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔ یہ تمام مشہور شخصیات فلم کی کاسٹ اور عملے کے لیے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرنے کے لیے اس میں شامل ہوئیں۔شرما جی کی بیٹی ایک ہلکی پھلکی اور دل کو چھو لینے والی فلم ہے ، جو خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالتی ہے ۔ یہ کہانی تین متوسط ??طبقے کی خواتین اور دو نوعمر لڑکیوں کی ہے ، جن کا نام شرما ہے ۔ فلم کے ذریعے ان کے مختلف تجربات اور جدوجہد کو پردے پر خوبصورتی سے دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔”شرماجی کی بیٹی” کو اپلاؤز انٹرٹینمنٹ نے پیش کیا ہے اور اسے ایلپسس انٹرٹینمنٹ میڈیا نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم کی تحریر اور ہدایت کاری طاہرہ کشیپ کھرانہ نے کی ہے ۔ اس میں ساکشی تنور، دیویا دتہ اور سیامی کھیر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، ان کے ساتھ ونشیکا ٹپاریہ، اریستا مہتا، شاریب ہاشمی اور پروین ڈباس ہیں۔ “شرما جی کی بیٹی” کا پریمیئر 28 جون کو ہندوستان اور 200 ممالک اور خطوں میں خصوصی طور پر پرائم ویڈیو پر ہوگا۔