شری رادھا کرشنا گوئنکا کالج میں بین الاقوامی یوگا ڈے پروگرام ہُوا منعقد

تاثیر۲۲      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی (مظفر عالم)
بی جے پی کے ضلع صدر منیش کمار گپتا کی صدارت میں شری رادھا کرشنا گوئنکا کالج کے احاطے میں بین الاقوامی یوگا ڈے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔   یوگا گرو ڈاکٹر بملیش سنگھ کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کا یوگا پروگرام کے انچارج چنچن سنگھ اور انچارج دفتر وزیر گوپال کمار، ممبر اسمبلی انیل کمار رام، منڈل صدر انشول پرکاش نے  پروگرام کا آغاز مشترکہ طور پر کیا۔ یوگا کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے، یوگا ٹیچر نے  بتایاکہ ہمیں یوگا کرنا چاہیے تاکہ صحت ٹھیک رہے ۔  یوگا کی باقاعدہ مشق اچھی صحت کو برقرار رکھتی ہے۔  جسم تندرست رہتا ہے یوگا کیمپ میں ممبر اسمبلی انیل کمار رام، ضلع نائب صدر دنکر پنڈت، وشال کمار، ضلع وزیر ڈاکٹر دیویش کمار۔ وزیر گوپال کمار، شہر کے صدر انشول پرکاش، خزانچی سبھاش کیسری، امیش گری، امرتیش کمار سنگھ سمیت سینکڑوں عہدیداروں نے یوگا سیکھا۔