شوہرنے بیوی کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ندی میں پھینک دیا

تاثیر۲۸      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر نگر، 28 جون: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔مظفر نگر شہر کے کوتوالی علاقے کے نیاجو پورہ کا رہنے والا 25 سالہ ارباز کپڑوں کی فیئری لگانے کا کام کرتا ہے۔ چھ ماہ قبل ارباز کام کے سلسلے میں اتراکھنڈ کے کوٹ دوار گیا تھا، جب ارباز کی ملاقات کوٹ دوار کی رہنے والی 21 سالہ لڑکی چاہت سے ہوئی۔ارباز نے پہلے چاہت سے دوستی کی اور پھر اسے اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔پولیس کے مطابق ارباز نے چھ مہینے قبل چاہت سے شادی کی تھی اور اسے مظفر نگر لے آیا، جہاں دونوں نے نیاجو پورہ محلہ میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے، چاہت اور ارباز کے درمیان کسی نہ کسی بات پر روزانہ جھگڑے ہونے لگے تھے۔چاہت کے اخراجات دن بدن بڑھنے لگے جب بھی چاہت ارباز سے پیسے مانگتی تو دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہو جاتی۔ چاہت کے مہنگے خوابوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ارباز نے چاہت کا قتل کرنے کے لیے ایک خوفناک سازش کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ارباز نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایک ہفتہ قبل چاہت کو چاقو سے گھونپ کر قتل کردیا پھر چاہت کا سر دھڑ سے الگ کر دیا لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے ارباز نے چاہت کی لاش کے کئی ٹکڑے کیے قاتل شوہر نے چاہت کی لاش کے ہاتھ اور پیروں اور انگلیوں کو چاقو سے کاٹ کر الگ الگ کر دیا۔ جس کے بعد اس نے لاش کے سبھی ٹکڑوں کو ایک بورے میں بند کر کے اپنے ساتھی کے ساتھ بائیک پر کالی ندی میں پھینک دیا۔اور کچھ روز کے بعد جب دوبارہ دیکھنے کے لئے دونوں اسی مقام پر آئے تو دیکھا بورا گھاس میں اٹکا ہوا تھا۔ اگلے روز پھر ارباز اور اس کا ساتھی رات کے اندھیرے میں ندی میں پھنسے بورے کو آگے کی طرف ڈھکیل رہے تھے تب ہی ایک مخبر کی اطلاع پر شہر کوتوالی پولیس نے موقع سے ارباز کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔جمعرات دوپہر مظفر نگر پولیس نے اس سنسنی خیز واردات کا انکشاف کر دیا اور قاتل شوہر ارباز کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا وہیں ارباز کے ساتھی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ایس پی سی ٹی نے مزید معلومات دیتے ہوئے اس سنسنی خیز قتل کا انکشاف کر کیا ہے۔