شہزادی کیٹ کی کیمو تھراپی جاری، رو بصحت ہوں: پرنسس آف ویلز کا بیان

تاثیر۱۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن،15جون:برطانیہ کی پرنسس آف ویلز کیٹ نے ایک بیان میں اپنی کینسر کی بیماری کے دوران صحت بہتر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں شہزادی کیٹ نے کہا ہے وی کینسر کے عارضے سے نکلنے کے لیے کیموتھراپی سے گذر رہی ہیں۔ اس وجہ سے پہلے سے بہتر ہیں مگر ابھی مکمل ٹھیک نہیں ہیں۔شہزادی کیٹ نے کہا، جب سیماہ۔مارچ میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، انہیں دنیا بھر سے ہزاروں مہربانوں کے ہمدردی کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے اپنے تحریر کردہ بیان میں کہا اس کینسر کے عارضے کی وجہ سے ان کے اور شہزادہ ولیم کے درمیان فرق کی دنیا بن گئی ہے۔ ان کے مطابق ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے مگر جو لوگ کیموتھراپی سے گزرے ہیں انہیں اندازہ ہے کہ اچھے دن بھی ہوتے ہیں اور برے دن بھی ہوتے ہیں۔شہزادی نے مزید کہا’ جب برے دن ہوتے ہیں تو انسان خود کو کمزور محسوس کرتا ہے۔ جبکہ اچھے دنوں میں انسان خود کو مضبوط محسسس کرتا ہے۔ اچھے دنوں میں اپنے احساسات کی بنیاد پر بہت اچھا محسوس کرتا ہے۔42 سالہ شہزادی ویلز کی صحت میں بہتری سے امکان ہے کہ ماہ دسمبر میں اب تک کے عوام کے سامنے انے کے بعد دوبارہ عوام کے سامنے آ سکیں گی۔ یاد تہے آخری بار شہزادی کیٹ کرسمس کے موقع پر عوام کے سامنے اپنے خانادن کے ساتھ چرچ میں عبادات کے لیے آئی تھیں۔شہزادی امید کرتی ہیں کہ وہ اس سال کے اواخر تک اپنی صحت کی اچھی حالت میں آجائیں گی۔ ‘میرا علاج جاری ہے اور بس چند ماہ کی بات ہے کہ واپس آ جاؤں گی۔ ‘ مگر ان کے معاونیں کے مطابق انہیں اپنی مکمل مصروفیات کے ساتھ ابھی بحال ہونے میں وقت لگے گا۔