ضلع سطحی تقریری مسابقہ میں مدرسہ دارالتکمیل کے طالب علم محمد لقمان نے لہرایا پرچم

تاثیر۲۸      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفرپور:28/ جون(پریس ریلیز)اردو زبان سیل مظفرپور کی طرف سے منعقدہ ضلع سطحی تقریری مقابلے میں مدرسہ دارالتکمیل قربان روڈ چندوارہ ،مظفرپور کے لائق و فائق طالب علم محمد لقمان بن عبدالوہاب نے نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مدرسہ دارالتکمیل تکمیل کا نام روشن کیا واضح رہے کہ اردو ڈائریکٹوریٹ، محکمہ کا بینہ سیکرٹریٹ حکومت بہار کے منصوبہ کے تحت ہر سال بہار کے ہر ضلع میں مدارس، اسکول اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے کے تحت بروز بدھ مظفرپور ضلع میں ہوئے مقابلے میں گریجویشن زمرے(عالم) سے مدرسہ دارالتکمیل کے طالب علم محمد لقمان نے دوسرا مقام حاصل کیا اور نقد انعام 5500 روپے اور مڈل وسرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔اس کامیابی پر مدرسہ دارالتکمیل کے سیکریٹری محمد جنید اور انچارج پرنسپل محمد کمال اشرف اور مدرسہ کے تمام اساتذہ کرام نے مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور آئندہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کی دعائیں دیں۔