ظہیر اقبال نے سوناکشی کو شادی کے تحفے میں بی ایم ڈبلیو کار دی

تاثیر۲۶      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،26 جون : بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی 23 جون بروز اتوار خاندان کے افراد اور کچھ رشتہ داروں کی موجودگی میں ہوئی۔ شادی کے بعد ممبئی میں ویڈنگ ریسپشن کا انعقاد کیا گیا۔ ان کی شادی کے استقبالیہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ ظہیر نے اپنی بیوی سوناکشی کو ایک لگڑری کار بی ایم دبلیو تحفے میں دی۔سوناکشی اور ظہیر کی شادی میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شادی میں سوناکشی نے اپنی ماں کی 44 سال پرانی ساڑھی سادہ انداز میں پہنی تھی۔ ظہیر نے بھی کرتا پہنا تھا۔ تاہم شادی کے استقبالیہ میں سوناکشی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ بالی ووڈ اداکاراؤں کے پیلے رنگوں اور بھرپور لہنگوں کے رجحان کو بدلتے ہوئے دلہن سوناکشی نے سرخ رنگ کا انتخاب کیا۔ شادی کے استقبالیہ میں سوناکشی سرخ ساڑھی میں دلہن کی طرح نظر آئیں۔ وہ اپنے بالوں میں بندھی اور کم زیورات کے ساتھ ایک سادہ روپ میں نظر آرہی تھیں۔ دلہن سوناکشی کے اس روپ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔شادی کے بعد سوناکشی کا ان کے سسرال والوں نے استقبال کیا اور ظہیر نے اپنی اہلیہ سوناکشی کو خصوصی تحفہ بھی دیا۔ ظہیر نے سوناکشی کو ایک لگڑری کار بی ایم ڈبلیو ائی سیون تحفے میں دی۔ اس کار کی قیمت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر کی مجموعی مالیت بھی اتنی ہی ہے۔سوناکشی اور ظہیر گزشتہ سات سال سے رشتہ میں ہیں۔ اب انہوں نے شادی کرنے اور ساری زندگی ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوناکشی کی طرح ظہیر بھی اداکاری کے میدان میں کام کر رہے ہیں۔ اداکاری کے ساتھ وہ ماڈلنگ بھی کرتے ہیں۔ سوناکشی اور ظہیر نے فلم ڈبل ایکس ایل میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ظہیر کے والد ایک بزنس مین ہیں اور ان کے سلمان خان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات ہیں۔