غزہ جنگ بندی کیلئے حماس کی بعض تجاویز قابل قبول نہیں:امریکہ

تاثیر۱۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دوحہ،13جون : امریکہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے منصوبے میں حماس کی جانب سے پیش کی گئی بعض تجاویز قبول نہیں۔امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حماس نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے امن معاہدے میں کچھ ترامیم پیش کی ہیں جو قابل عمل نہیں ہے تاہم بعض تجاویز پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حماس کے اقدامات کے جواب اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔ حماس کی تجاویز پر مصری اور قطری قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔حماس نے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا کیا جائے۔