قوس قزح ادبی فورم رشڑا کا دوسرا عظیم الشان سالانہ مشاعرہ

تاثیر۱۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہگلی ١٣/ جون (شہزادہ شاد) بتاریخ 9/جون بروز اتوار بمقام فاطمہ گرلس ہائی اسکول، آر کے روڈ، رشڑا میں قوس قزح ادبی فورم رشڑا کی جانب سے ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد بزرگ استاد شاعر جناب حلیم صابر صاحب کی صدارت میں اور جناب ڈاکٹر وحید الحق صاحب کی نقابت میں اپنے آب و تاب کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ سب سے پہلے محمد صدام حسین اسمٰعیلی ابوالعلائی نے قرآن پاک کی تلاوت کرکے اس محفل کا بابرکت آغاز کیا۔ اس کے بعد شمشیر ساحل کی خوبصورت آواز میں نعت پاک پڑھی گئی ۔ افتتاحی تقریب میں سب سے پہلے مہمان شعرائے کرام کا تنظیم کی جانب سے استقبال کیا گیا. اب تک ادارے کے نشستوں کی صدارت کر چکے اور شامل شرکاۓ مشاعرہ کو مومنٹو اور پھول دے کر ان کی عزت افزائی کی گئی۔
سماجی خدمت گار جناب اقبال احمد کو بھی شال اور پھول پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی ہگلی کے بزرگ استاد شاعر جناب وکیل انور چاپدانوی صاحب کو تاعمر اردو کی خدمت اور محترمہ مینا خاتون صاحبہ کو سماجی خدمات کے لئے ایوارڈ اور مومنٹو سے نوازا گیا۔ اسکے بعد مشاعرے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس میں شامل شعراء اکرام کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔ جناب حلیم صابر صاحب، جناب وکیل انور چاپدانوی صاحب، جناب عظیم انصاری صاحب، جناب مشتاق افضل صاحب، جناب بلند اقبال صاحب، جناب ڈاکٹر احمد معراج صاحب، جناب ڈاکٹر وحید الحق صاحب، جناب میم عین لاڈلہ صاحب، جناب کلیم رفیع صاحب، جناب آفتاب عالم مٹیابرجی صاحب، جناب اشتیاق رہبر صاحب، جناب نوشاد قریشی صاحب، جناب شکیلؔ رشڑوی صاحب، جناب شہزادہ شادؔ صاحب، جناب صدام حسین اسمٰعیلی صاحب، محترمہ عارفہ پروین صاحبہ، محترمہ گلناز شیخ صاحبہ۔
مہمانان محفل کے استقبال و حوصلہ افزائی کے لئے خاص طور سے ماجد افسر حسین، جناب اکبر علی (WBCS Officer) صاحب، محمد شبیر انصاری، محمد کلیم اختر وجد، محمد رضا انصاری، محمد اسلم انصاری، محمد جہانگیر، خورشید عالم، محمد شاہد انصاری، محمد طفیل، عبداللہ، جاوید صاحبان کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔
بعد ازاں صدر محفل نے تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور قوس قزح ادبی فورم کے اس عظیم الشان مشاعرہ کے انعقاد پر خوب مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔