قیدیوں کو الیکٹرک سامان مرمتی کا دیا جارہا ہے ٹرینگ

تاثیر۲۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (مبہاج عالم) شہید جوا سہنی  سنٹرل جیل میں قومی ذرعی اور دیہی ترقیاتی بینک( نابارڈ ) کے ذریعہ الکٹرک اپلینسیس ریپئر 45  روزہ ٹرینگ پروگرام  کی شروعات کی گئ ہے .اس ٹرینگ پروگرام کی شروعات مہمان خصوصی کے طور پر چندن کمار سنہا ڈی ڈی ایم نابارڈ اور جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار سنگھ کے و دیگر کے  ذریعہ شمع روشن کر کیا گیا .پروگرام میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پرمود داس اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مع قیدی فلاح افسر روشن شرما اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پوجا کماری پروگرام ویبھاس کمار  رائے جیل گارڈ  سکیش کمار کے ذریعہ کل 35 مرد قیدیوں کو ٹرینگ گرام دیدی سنستھان کے ذریعہ دیا جارہا ہے.