لائنس کلب انٹرنیشنل کے عالمی کنونشن میں ڈاکٹر محمد گوہر نے ہندوستان کی نمائندگی کی

تاثیر۲۲      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ :22جون (تاثیر بیورو)لائنس کلب انٹرنیشنل کا عالمی سطحی کنونشن 2024کا انعقاد اسٹریلیا کےشہرمیلبورن میں 21 سے 24 جون تک منعقد کیا گیا ہے۔ اس کنونشن میں روزنامہ تاثیر کے چیف ایڈیٹر لائن ڈاکٹر محمد گوہر ہندوستان کی نمائندگی کر رہےہیں۔ پروگرام میں شرکت کرنے پر ڈاکٹر محمد گوہرنے بتایاکہ لائنس کلب انٹرنیشنل ایک عالمی ادارہ ہے جو سماجی سروکار کے علاوہ عام زندگی میں لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے سالوں سے کام کر رہا ہے۔

اس عالمی ادارے کا قیام سال 1917میں مسٹر میلون جونس نے کیا تھا جس کا صدر دفتر (ہیڈ کوارٹرس )امریکہ کے شکاگو شہر میں ہے ۔لائنس کلب انٹرنیشنل کے پوری دنیا میں 14لاکھ سے زائد ممبران ہیں جو اپنے اپنے ملکوں میں سماجی فلاح کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لائنس کلب کا سالانہ کنونشن مختلف ملکوں میں ہرسال جون ، جولائی کے مہینے میں منعقد کیا جاتا رہا ہے اس سال کی میزبانی اسٹریلیا کو ملی ہے،جو میلبورن شہر ۜمیں بحسن و خوبی منعقد کیا گیا ہے۔