لوٹ کی بائک و موبائل کے ساتھ 4 جرائم پیشہ گرفتار

تاثیر۱۴      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے شیام چوک واقع سنہ پور رتن پور چور میں 11 جون کی شب بائک سوار دو راہگیروں کو پسٹل کے بٹ سے حملھ کر زخمی کر لوٹ پاٹ کی واردات کا پولس نے 48 گھنٹوں کے اندر انکشاف کر چار جرائم پیشوں کو گرفتار کر اُسکے پاس سے  لوٹی گئی پیشن پرو بائک، موبائل و اے سی ویکیوم کلینر واردات میں استمعال کئے گئے پلسر بائک  كمتول سے چوری کی گئی ہیرو بائک کو برآمد کیا ہے جمعہ کے روز صدر ڈی ایس پی ٹو جوتی کماری نے سنگھواڑہ تھانہ پر پریس کانفرنس منعقد کر بتایا کہ 11 جون کی دیر شب سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے شیام چوک پر لہریا سرائے تھانہ حلقہ کے پنڈا سرائے باشندہ آنجہانی جیتندر مہا سیٹھ کے بیٹے سونو کمار و اُسکے ساتھی مرتنجے کمار کو پسٹل کے بٹ سے حملھ کر جرائم پیشوں نے زخمی کر بائک موبائل لوٹ لیا تھا اس واردات کے بعد سنگھواڑہ تھانہ صدر منوج کمار کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم میں پی ایس آئی ستیش یادو ،وکرانت یادو ، داروغہ کملیش کمار نے جالے تھانہ حلقہ کے کچھوا گاؤں میں چھاپے ماری کر لوٹ کی پیشن پرو بائک ویکیوم کلینر موبائل و لائٹ پسٹل برآمد کر 4 جرائم پیشوں کو گرفتار کیا ہے  لائٹ پسٹل کا سلائیڈ ایک دن پہلے جاۓ وقوع سے برآمد کیا تھا ڈی ایس پی نے بتایا کہ لوٹ کی واردات میں  میں شامل بدمعاشوں میں جالے تھانہ حلقہ کے کچھوا گاؤں باشند لڈو کمار عرف سندر رام،  وویک کمار،  امت کمار عرف نیپالی، انکت کمار  کو گرفتار کیا گیا ہے جرائم پیشوں نے لوٹ کی واردات میں شامل ہونے کی بات قبول کی ہے وہیں کمتول تھانہ حلقہ کے کمہرولی چوک کے قریب سے نو جون کے روز ستروہن کمار ساہ کی چوری ہوئی ہیرو بائک بھی گرفتار جرائم پیشوں کے پاس سے پولیس نے برآمد کیا ہے اس ضمن میں کمتول تھانہ میں مقدمہ نمبر 155/24 درج ہے سبھی جرائم پیشوں کے مجرمانہ ریکارڈ کا پتہ لگایا جا رہا ہے ادھر ڈی ایس پی نے گرفتار بدمعاشوں سے سو بھن بائی پاس میں ٹیچر و بینک ملازم سے لوٹ کی واردات میں شامل ہونے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی لکین گرفتار جرائم پیشوں نے اس معاملے میں ملوث ہونے کی بات سے انکار کیا ہے