مرکزی حکومت کی کامیابیاں حقیقت سے کوسوں دور : مایاوتی

تاثیر۲۷      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 27 جون: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ دس سالوں میں مرکزی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا جو زمینی حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔ مرکزی حکومت کی کامیابیوں کی داستان میں ہوا بازی زیادہ ہے۔مایاوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت غریبی، بے روزگاری، مہنگائی اور ملک میں دن بہ دن بڑھتے ہوئے کمزور طبقوں کے مسائل کے تئیں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ اگلے پانچ سال کے لئے ان کے روڈ میپ میں کوئی خاص دم نہیں ہے، جبکہ بہتر ہو گا کہ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر محض الزامات اور جوابی الزامات لگانے کے بجائے اراکین پارلیمنٹ حکومت کی توجہ عام لوگوں کے مسائل کی طرف ضرور مبذول کرائیں۔