مریض گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعہ اپنے علاج کیلئے لگا سکینگے اپنا نمبر

تاثیر۲۹      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ​​صدر اسپتال میں اسٹینڈ اینڈ شیئر ایپ کے ذریعہ فراہم کی جائیگی سہولیات،مریضوں کو اب نہیں لگنا پڑیگا لائن میں
      سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) اب سہسرام اور ضلع بھر کے​ مریض موبائل ایپ کے ذریعہ گھر بیٹھے اپنا نمبر رجسٹر کر سکینگے، اس سے ہسپتالوں میں قطاریں لگنی بند ہو جائینگی، ریاستی حکومت کے محکمہ صحت نے اب مریضوں کو آن لائن سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، اس سے روہتاس ضلع کے کسی بھی اسپتال میں علاج کرانے کیلئے مریضوں یا انکے اہل خانہ کو رجسٹریشن کیلئے لمبی لائنوں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں پڑیگی، نئے نظام کے تحت مریض گھر بیٹھے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں علاج کیلئے ڈاکٹر کا اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں، اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے سول سرجن ڈاکٹر اشوک کمار نے آج بتایا کہ محکمہ نے اسٹینڈ اینڈ شیئر ایپ بنایا ہے جسکے ذریعہ مریض گھر بیٹھے نمبر رجسٹر کر سکتے ہیں ۔ مریض بروقت ہسپتال پہنچ کر اپنا علاج بھی کرا سکینگے، جسکی سہولت جلد شروع کی جائیگی، ایپ سے متعلق معلومات ہسپتال میں مختلف جگہوں پر چسپاں ہو جائینگی جسکا فائدہ سبھی مریض اٹھا سکینگے، ایپ پر نمبر درج کرنے کے بعد مریض وقت پر ہسپتال پہنچینگے اور انہیں ٹوکن دیا جائیگا پھر ایک نسخہ تیار کر ڈاکٹر کو دکھایا جائیگا، بتایا گیا ہے کہ اگر ایک خاندان میں ایک سے زیادہ مریض ہوں تب بھی انہیں ایپ پر الگ سے رجسٹر کرانا ہوگا ۔