منالی میں ہیروئن کے ساتھ یوپی کا نوجوان گرفتار

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کلو، 09 جون: منالی تھانے کے تحت پولیس نے منشیات سمگلنگ کیس میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ نوجوان اتر پردیش کا رہنے والا ہے جو منالی میں منشیات فروخت کرنے کا کاروبار کرتا تھا۔ منشیات کی اسمگلنگ کا معاملہ ہفتہکی رات اس وقت سامنے آیا جب پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ منالی میں ایک نوجوان ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم سماہن بازار کے قریب واقع عمارت میں پہنچ گئی جہاں پولیس نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے نوجوان کے قبضے سے 8.4 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پولیس نے ہیروئن کی کھیپ قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کارتیکیان نے بتایا کہ پولیس نے ملزم محمد جاوید (19) ولد محمد صابر ساکن گاؤں دھنی رام پور، تحصیل اکبر پور ضلع کانپور یوپی کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔