مکتبہ تعلیم القرآن موریا میں انعامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

تاثیر۲۵      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 25 جون:-مکتبہ تعلیم القرآن موریا میں انعامی پروگرام کا انعقاد گزشتہ 23 جون بروز اتوار کو کیا گیا جس کی صدارت حافظ محمد شہاب الدین نے کی اور تلاوت کلام اللہ سے مجلس کا اغاز کیا گیا۔ جبکہ نظامت حافظ شمیم اختر فرقانی نے کی جبکہ بیان کی ذمہ داری حضرت مولانا مفتی نظام الدین صاحب موریاوی نے کی آپ نے تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہاں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو سب سے پہلے وحی نازل ہوئی وہ تھی اقرأ تھی تعلیم کو حاصل کرنے کے سلسلے میں تھی اس سے معلوم ھوتا ہے کہ تعلیم ہمارے قوم کی ریر کی ہڈی کے مانند ہے مگر ہمارے نوجوان آج تعلیم سے کؤشوں دور چلے جارہے ہیں اس دور کے اندر ماشاءاللہ حافظ محمد شہاب الدین صاحب نے اسلامک کوئز کرایا ہے یہ بہت ہی بڑا کام ہے حافظ محمد شہاب الدین صاحب کو قابل مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس کے بعد انعام تقیسم کیاگیا اس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طاہرین پروین لوام سے اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والی ناصرین پروین موریا سے ہیں اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی گلفسہ پروین موریا سے اس میں اس کے علاوہ بھی بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔حوصلہ افزائی کے طور پروگرام میں کثیر تعداد میں طالب و طالبات نے بھی شرکت کی تو ہی گاؤں کے افراد نے بھی ملکر ساتھ دیا اور نیک خواہشات کی دعائیں دیں۔شرکت کرنے والے علی صاحب اکبر قمر عالم اشرف حافظ مستقیم مولانا نور اللہ حافظ غفران اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔