میں ہوں بہار ،بہار کی بات- بھارت کے ساتھ ایڈوانٹیج ڈائیلاگ پروگرام29 جون کو

تاثیر۸       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 

بہار کو بہتر بنانا نہ صرف حکومت بلکہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے: خورشید احمد

پٹنہ 8 جون 2024۔ میں ہوں بہار ، بہار کی بات، بھارت کے ساتھ ایڈوانٹیج سروسز کی طرف سے ایڈوانٹیج ڈائیلاگ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 12 ایپ یسوڈس ہوں گے جس میں ہر ماہ پٹنہ اور ملک کے ماہرین حصہ لیں گے۔ یہ باتیں خورشید احمد نے پریس کانفرنس میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ یہ ہے کہ بہار کو بہتر بنانے کے لیے نہ صرف حکومت بلکہ یہاں کے ہر شہری کو بھی آگے آنا ہوگا۔ 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے۔


بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک بار پھر ایڈوانٹیج ڈائیلاگ ایڈوانٹیج سروسز کا ایک خوبصورت اور شاندار پروگرام ہونے جا رہا ہے، پہلی قسط صحت کی دیکھ بھال پر مبنی ہے جو 29 جون 2024 بروز ہفتہ شام 6 بجے اتسو ہال ہوٹل چانکیہ، پٹنہ میں منعقد ہوگا۔ اس کی 12 اقساط ہوں گی جس میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، کھیل، انفراسٹرکچر، سماجی خدمات، آرٹ اینڈ کلچر، امن و امان، انٹرپرینیورشپ اور لیڈر شپ اور خواتین کے مسائل سے جڑے پروگرام ہونگے۔ تمام سیریز کے بعد پروجیکٹ اور ٹیبل بک چندرگپت انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، پٹنہ تیار کرے گی اس کے علاوہ پروگرام کے تعاون میں بہار انڈسٹری ایسوسی ایشن اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول بھی شراکت دار ہیں۔
صحت کی دیکھ بھال کے پہلے ایپی سوڈ میں ڈاکٹر پربھات میموریل ہیرامتی اسپتال راجندر نگر پٹنہ، روبن میموریل اسپتال پاٹلی پترا، میدانتا اسپتال کنکر باغ پٹنہ، سویرا اسپتال کنکر باغ پٹنہ، ایچ ڈی این اے آروگیہ اسپتال پٹنہ شامل ہیں۔
پروگرام کی نظامت پریرنا پرتاپ، عارفہ خانم اور نغمہ سحر کریں گی۔ اس پورے پروگرام کے میڈیا پارٹنر روزنامہ تاثیر پٹنہ ہے۔خورشید احمد نے بتایا کہ اس جگہ کا کوئی بھی شہری جو اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں

وہ درج نمبر 9835036655
پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کے لیے انٹری کارڈ ضروری ہے۔ advantage.khurshid@gmail.com پر ای میل کریں۔