نصیرات کیمپ میں خونی قتل عام پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے : محمود عباس

تاثیر۹       جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ،09جون:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ میں فلسطینیوں کے بد ترین قتل عام پر اقوام متحدہ کے فوری رد عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔فلسطینی صدر نے اس سلسلے میں فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ذریعے اپنے مختصر بیان میں کہا ‘ وسطی غزہ میں یہ خونی قتل عام اسرائیلی افواج نے کیا ہے۔واضح رہے اسرائیل کی تینوں مسلح افواج کے اس مشترکہ جنگی آپریشن کے دوران 200 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔ جبکہ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔