وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے زیر تعمیر میٹھا پور -سپارا -مہولی -پن پن فور لین سڑک پروجیکٹ کے پیش رفت کا جائزہ لیا

تاثیر۲۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 23 جون:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ا?ج زیر تعمیر میٹھا پور-سپارہ-مہولی-پن پن فور لین روڈ پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ زیر تعمیر میٹھا پور-سپارہ-مہولی پن پن فور لین روڈ پروجیکٹ کے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری لی۔ اس دوران انہیں بتایا گیا کہ پٹنہ کے میٹھا پور سے سپارہ، پرسا اور مہولی سے پن پن تک فور لین سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے ہو رہا ہے۔ اس راستے کی لمبائی 11 کلومیٹر ہے جس میں 7.5 کلومیٹر فورلین ایلیویٹڈ روڈ شامل ہے۔ تعمیراتی کام 2 مرحلوں میں کیا جا رہا ہے۔
پہلے مرحلے کے تعمیراتی کام کے تحت سپارا-پرسا-مہولی فور لین کی لمبائی 6.7 کلومیٹر ہے، جس میں سے 5.4 کلومیٹر ایلیویٹڈ روڈ ہے۔ سپارہ کے قریب، اس سڑک کو پٹنہ نیو بائی پاس (این ایچ 31) میں فورلین لنک روڈ سے جوڑا جا رہا ہے۔ معائنے کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ پہلے مرحلے کا تعمیراتی کام رواں سال دسمبر کے مہینے سے پہلے مکمل کر لیا جائے۔
فیز-2 کے تعمیراتی کام کے تحت میٹھا پور-سپارہ اور مہولی-پنپن فور لین سڑک کی تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کی کل لمبائی 4.3 کلومیٹر ہے، جس میں میٹھا پور سے سپارہ تک 2.1 کلومیٹر ایلیویٹڈ روڈ شامل ہے۔ اس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سمپتچک روڈ کو میٹھا پور-مہولی ایلیویٹڈ روڈ سے جوڑنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ میٹھا پور-سپارہ-مہولی-پن پن فور لین روڈ پروجیکٹ کے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے۔ میٹھا پور-سپارہ-مہولی-پن پن فور لین سڑک کے تعمیراتی کام کے مکمل ہونے سے پٹنہ شہر میں ٹریفک جام کی پریشانی سے نجات ملے گی اور پن پن اور سمپت چک علاقوں سے ٹریفک کی ا?مدورفت ا?سان ہو جائے گی۔ یہ سڑک پن پن میں پٹنہ-گیا-ڈوبھی (این ایچ-83) جڑ تی ہے، جس سے پٹنہ اور گیا کے درمیان ا?مدو رفت بہت ا?سان ہوجائے گی۔ یہ سڑک بدھ مت کی زیارت گاہوں گیا اور راجگیر کافور لین والی سڑک کا رابطہ بھی فراہم کرے گا۔
معائنہ کے دوران، ا?بی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، سڑک تعمیر محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، پٹنہ ڈویڑن کے کمشنر کمار روی،وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم شیرشت کپل اشوک اور دیگر سینئر افسران اور انجینئر موجود تھے۔