وزیر اعلیٰ نے دو روزہ مینگو فیسٹیول 2024 کا کیا افتتاح

تاثیر۲۲      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 جون : وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہفتہ کے روز سمراٹ اشوک کنونشن سنٹر میں واقع گیان بھون میں شمع روشن کر دو روزہ آم مہوتسو 2024 کا افتتاح کیا۔ پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نے ا?م کے کاشتکاروں کی طرف سے لگائی گئی آموں کی مختلف اقسام کی نمائش کا دورہ کیا اور ان کی خصوصیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نے مختلف زرعی پروڈیوسر گروپس اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو گرانٹ کی رقم کے ٹوکن چیک بھی پیش کیے۔ محکمہ زراعت کے سکریٹری سنجے کمار اگروال نے وزیر اعلیٰ کو سبز پودا اور لوگو پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر زراعت منگل پانڈے، وزیر ٹرانسپورٹ شیلا کماری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔