وزیر اعلیٰ یوگی کا غازی آباد آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس، افسران کو ہدایات دی

تاثیر۱۳      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 13 جون: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے غازی آباد میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکام کو امدادی کاموں میں تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی بھی عہدیداروں کو ہدایات دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ غازی آباد ضلع میں آتشزدگی کے واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لانے اور زخمیوں کو فوری طور پر مناسب علاج کے لیے اسپتال لے جانے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔قابل ذکر ہے کہ غازی آباد کے لونی بارڈر کے بیہٹا حاجی پور گاوں میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 35 سالہ سیف الرحمان، سیف الرحمان کی بیوی 32 سالہ نضرہ، 7 سالہ بیٹیعفرہ، 7 ماہ کا بچہ فیض اور اسی میں رہائش پذیر 25 سالہ فرحین عرف پروین کی موت ہو گئی۔اس واقعے میں 10 سالہ عرش اور 25 سالہ عظمیٰ کو تشویشناک حالت میں دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر دنیش کمار پی اور انتظامی عہدیداروں کے ساتھ موقع پر امدادی کام کر رہے ہیں اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہے ہیں۔