وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 22 جولائی کو بجٹ پیش کر سکتی ہیں

تاثیر۱۴      جون ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 جون : پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 22 جولائی سے شروع ہو سکتا ہے۔ 9 اگست تک اس کے جاری رہنے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن 22 جولائی کو لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) 3.0 حکومت کے مالی سال 2024-25 کا پہلا مکمل بجٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔
یہ معلومات ذرائع نے دی ہے۔ اس بار سیتا رمن پارلیمنٹ میں مسلسل ساتواں بجٹ اور مسلسل چھٹا مکمل بجٹ پیش کریں گی۔ اس کے ساتھ وہ سابق وزیر اعظم مرار جی دیسائی کے لگاتار چھ بار بجٹ پیش کرنے کا ریکارڈ توڑ دیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے رواں مالی سال 2024-25 کا عبوری بجٹ یکم فروری 2024 کو لوک سبھا میں پیش کیا تھا۔